لندن / کابل،27فروری(ایجنسی) افغانستانی شہریوں کو ویزا فری سفر میں دنیا میں جس طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے دیکھتے ہوئے افغان پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے کمزور پاسپورٹ مانا گیا ہے، جبکہ جرمن پاسپورٹ مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے. ہندوستانی پاسپورٹ کو 50 سب سے زیادہ طاقتور سفر دستاویزات میں 48 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے.
جرمنی میں واقع گو یورو ویب سائٹ نے Visa-free entry, درخواست کا خرچ اور پاسپورٹ حاصل کرنے میں لگنے والے وقت کی بنیاد پر سب سے اوپر 50 ممالک کی فہرست تیار کی
ہے.
فہرست میں نچلے پائیدان پر آنے والا ہندوستان 52 ممالک کے شہریوں کو Visa-free entry, کی پیشکش کرتا ہے اور ہند وستانی پاسپورٹ حاصل کرنے میں 24 ڈالر کا خرچ آتا ہے. اسے حاصل کرنے میں کم از کم 87 گھنٹے کا وقت لگتا ہے.
جرمن پاسپورٹ کو 2016 میں مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ ہونے کا خطاب حاصل ہوا ہے. طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں بہت سے یورپی ممالک کے ساتھ امریکہ، جاپان اور کینیڈا شامل کیا گیا ہے. وہیں جنوبی سوڈان اور فلسطین کا مقام اس فہرست میں افغانستان سے بھی نیچے ہے.